مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری مودی حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم کا نوٹس لے،نیشنل فرنٹ

سرینگر 04 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل فرنٹ نے وادی کشمیر میں مزید بھارتی فوجیوں کی تعیناتی پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے حق خود اردیت کے حصول کی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے مودی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت کی ایک اور کوشش قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل فرنٹ کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں خطے میں فوجی تعیناتی کے خطرناک نتائج کی نشاندہی کی۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جاری کردہ رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان تنظیموں نے بھی بڑے پیمانے پر فوجیوں کی تعیناتی پر بار بار اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بنیادی وجہ قرار دیا ۔ ترجمان نے کہا کہ نریندر مودی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت مسئلہ کشمیر کیساتھ فوجی طاقت سے نمٹنے پر بضد ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مودی حکومت کے توسیع پسندانہ عزائم کا نوٹس لے جنکا مقصد کشمیریوں کی سماجی، سیاسی اور ثقافتی شناخت کو تبدیل کرنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ قتل و غارت، خونریزی، نئے بنکروں کی تعمیر، گھر گھر تلاشی، رات کے وقت چھاپے، مسافروں کی تلاشی، جبری گمشدگی اور بھارتی فوجیوں کے جعلی مقابلے مقبوضہ علاقے میں صورتحال پر امن ہونے کے بھارتی دعوﺅںکو غلط ثابت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button