مقبوضہ جموں و کشمیر
او آئی سی کو کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے کوششیں دوگنی کرنی چاہئیں، وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر
اسلام آباد23 مارچ (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ او آئی سی کو گزشتہ کئی دہائیوں سے حل طلب کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنا چاہیے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر اعظم آزادجموںوکشمیر نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم تنظیم کو بھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کرنی چاہیے۔ انہوںنے بھارتی معاشرے میں عدم برداشت اور اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ او آئی سی بھارت اور دنیا کے دیگر حصوں میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ظلم و ستم کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔