مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کو 73برس سے بھارت کے بدترین مظالم کا سامنا ہے ، ماس موومنٹ

سرینگر27 اگست (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ماس موومنٹ نے کہاہے کہ کشمیری عوام گزشتہ 73 برس سے بھاتی فورسز کے بدترین مظالم کا سامنا کررہے ہیں جوانہیں محکوم رکھنے،تمام حقوق ، ثقافتی شناخت اور وقار کو مٹانے کے درپے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ماس موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات شبیر احمد نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت کبھی بھی جموں وکشمیرمیں اپنے مذموم منصوبوں میںکامیاب نہیں ہو گا اور اسے شکست کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ تاریخ شاہد ہے کہ آزادی کی تحریکوںکو کبھی بھی طاقت کے بل پر دبایا نہیں جاسکا ہے۔انہوںنے کشمیریوں کاجذبہ حریت غاصب بھارتی حکمرانوں کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں نافذکالے قوانین اور ان کے ذریعے قابض فورسز کوکشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کوکمزور کرنا چاہتی ہے لیکن کشمیری عوام اپنے غیر متزلزل عزم کے ذریعے بھارت کی ہر چال کو ناکام بنارہے ہیں۔ انہوں نے حریت پسندکشمیریوںپر زوردیا کہ وہ ثابت قدمی سے اپنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں اور اپنی صفوں میں اتحاد کو فروغ دیں۔ انہوںنے کہاکہ جب تک ایک بھی کشمیری زندہ ہے شہدا کے مقدس لہوسے مزین جدوجد آزادی کشمیر کوکوئی شکست نہیں دی جاسکتی ۔شبیراحمد نے کہا کہ کشمیر ی عوام اپنے بنیادی حق ،حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں جس کی ضمانت اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوںمیں انہیں فراہم کررکھی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے کشمیری عوام کوگزشتہ سات دہائیوں سے بھارت کے وحشیانہ مظالم کاسامناہے ۔انہوںنے کہاکہ بھارت نہ صرف کشمیریوںکو ان کا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت دینے سے مسلسل انکار کررہا ہے بلکہ وہ طاقت کے بل پر مسلسل ان کے شہری اور سیاسی حقوق بھی پا مال کررہا ہے۔ ماس موومنٹ کے سیکریٹری اطلاعات نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی موجودہ سنگین صورتحال پر اپنی خاموشی ترک کرے اور بھارت کو کشمیر میںانسانیت کے خلاف اس کے جرائم پر جواب دہ بنائے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button