مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے 217 نئے کیس رپورٹ

coronaسرینگر 20 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے217 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔   وادی کشمیر میں 63، جموں خطے میں 103 اور لداخ خطے میں کورونا وائرس کے 51 نئے کیس سامنے آئے ہیں تاہم گزشتہ 24گھنٹے کے دوران علاقے میں وباسے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
جن لوگوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان میں سرینگر سے 21، بارہمولہ سے 4، بڈگام سے4، پلوامہ سے 3، کپواڑہ سے 13، اسلام آباد سے 6، بانڈی پورہ سے 10، گاندربل سے 2، جموںسے 51، ڈوڈہ 23، کٹھوعہ 8، ادھم پور اور رامبن سے پانچ پانچ ، ریاسی 4، پونچھ 3، کشتواڑ سے 2 اور سانبہ اور راجوری اضلاع سے ایک ایک، لہہ سے 38 اور کرگل سے 13کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button