پاکستان

پاکستان کی طرف سے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ

fo pakistanاسلام آباد:
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کیلئے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کواپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں اختلاف رائے کو دبانے کیلئے بھارت کی مہم زوروں پر ہے۔انہوں نے کہا کہ 10فروری کو بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کشمیر کی 15جائیدادوں پر متعدد چھاپے مارے، یہ چھاپے کشمیری سیاسی تنظیموں کے خلاف جاری مودی حکومت کے کریک ڈائون کا حصہ تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمی رکی ان6 سیاسی تنظیموں میں سے شامل ہے جن پر بھارت نے پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ کشمیری سیاسی کارکنوں اور تنظیموں کو ڈرانے دھمکانے اور ظلم و ستم کا سلسلہ بند کریں۔ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان کے اس مطالبہ کو دہرایا کہ تمام کشمیری سیاسی قیدیوں اور کارکنوں کو رہا کیا جائے اور جموں و کشمیر کے عوام کو انکے تمام بنیادی حقوق اور آزادیاں دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button