پاکستان

بھارت میں اقلیتوں پرظلم وجبر کے بارے میں ڈوزیئرجاری

download (4)اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے بھارت میں مذہبی اقلیتوں پرجاری ظلم و جبر کے بارے میں آج ایک ڈوزیئر جاری کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی)کا تیار کردہ ڈوزیئر اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ کی ایک تقریب کے دوران جاری کیا۔ڈوزیئر میں بتایا گیا ہے کہ2014سے جب نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی برسراقتدار آئی ہے، مذہبی اقلیتوں پر اکثریتی تشدد کے واقعات کس طرح پیش آتے رہے۔ڈوزیئر سے پتہ چلتا ہے کہ صرف سال 2021میں اقلیتوں کے خلاف تشدد کے294واقعات پیش آئے۔ دوزیئر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں سال منی پور میں سینکڑوں گرجا گھروں کو کس طرح نذرآتش کیا گیا۔ڈوزیئر میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں درجنوں تاریخی مساجد کو خطرہ لاحق ہے اور 1600سے زائد مساجد کو میڈیا مہم کا سامنا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے اور عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ہندوتوا کا ابھرنا ایک چیلنج ہے اور آر ایس ایس بھارت میں اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button