پاکستان

پاکستان کا مستقبل روشن ہے، مسعود خان

پاکستانی سفیر کا تنازعہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور

Masood-Khan-Pakistan-s-ambassador-to-Washingtonواشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے تنازعہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور وہ سیاسی استحکام اور معاشی ترقی حاصل کرکے رہے گا ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسعود احمد خان نے یہ بات واشنگٹن کے سنٹر فار سٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل سٹڈیز میں ”( سی ایس آئی ایس ) میںپاک امریکہ تعلقات کا مستقبل“ کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کی میزبانی سی ایس آئی ایس کے سینئر نائب صدر ڈینیل رونڈے نے کی جبکہ تقریب میں تھنک ٹینکس، سابق سفیرا اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مسعود خان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کو اپنے باہمی تعاون کو بامقصد بنانے کے لئے مسلسل مصروف رہنا چاہئے۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے تزویراتی مفاد میں ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے مفید تعاون جاری رکھیں۔ مسعود خان نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور وہ سیاسی استحکام اور معاشی ترقی حاصل کرے گا۔ مسعود خان نے کہا کہ گذشتہ دو سال میں پاکستان اور امریکا نے شعوری طور پر اپنے تعلقات میں ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے، اس دوران دونوں ممالک نے ہمہ جہتی اور بھرپور تعاون میں پیش رفت کی ہے، دونوں نے گذشتہ برس ایک درجن سے زائد اعلی سطحی مذاکرات کئے اور اس سال ہم اعلی سطح کے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، انسداد دہشت گردی اور دفاعی مذاکرات کی تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے امریکا میں موجود 10 لاکھ پاکستانیوں کے کردار کو بھی اجاگر کیا جو پاکستان اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے جہاں امریکی کمپنیاں اپنے کاروبار کو منافع بخش طریقے سے چلا رہی ہیں۔ مسعود خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکا آئی ٹی، زراعت، توانائی اور معدنیات کے شعبہ جات جو کہ ہماری خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ترجیحات میں شامل ہے، میں سرمایہ کاری کرے اور ان شعبہ جات میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھائے۔
قبل ازیں سابق امریکی سفیر رابن رافیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایک مضبوط شراکت داری استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پاکستان کو درپیش مختلف چیلنجوں پر بھی روشنی ڈالی جن میں اقتصادی مسائل اور موسمیاتی تبدیلیاں شامل ہیں جن سے ترجیحی بنیادوں پر نمٹنے کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button