پاکستان

عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے،مشعال ملک

mesh

اسلام آباد :وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال حسین ملک نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق انکا حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے ایک آن لائن مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کی ابتر صورتحال سے آگاہ کیا ۔ انہوںنے قابض بھارتی فورسز کیطرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی حکومت نے علاقے کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری بچے اور خواتین بھی بھارتی فورسز کے مظالم کا بڑے پیمانے پر شکار ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کواقلیت میں بدلنے کیلئے کوششاں ہے۔ مشعال حسین ملک نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام دیگر اقلتیں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں ظلم و ستم کا شکار ہیں۔انہوںنے کہا دنیا کو مودی حکومت کی فسطائیت کا نوٹس لیکربھارتی اقلیتوں اور کشمیری مسلمانوں کے تحفظ کے لیے کردار ادار کرنا چاہیے۔ انہوں نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔
مشعال حسین ملک نے مزید کہا کہ ان کے شوہر محمد یاسین ملک گزشتہ کئی برس سے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید ہیں اور بھارتی حکومت عدلیہ کے ذریعے انہیں سزائے موت دینے پر تلی ہوئی ہے لہذا برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو چاہیے کہ وہ اس ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرے۔
آن لائن مباحثے کا انعقادآل پارٹیز پارلیمنٹرینز گروپ فار کشمیر کی سربراہ ڈیبی ابراہم نے کیا تھا۔ مباحثے میں کئی برطانوی اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ سول سوسائٹی او انسانی حقوق کی تنظیموں کے ارکان نے شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button