پاکستان

پاک فوج کے سربراہ کا تنازعہ کشمیرکواقوام متحدہ کی قراردادوں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پرزور

657e14e11da82راولپنڈی: پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے کہا کہ کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے اور علاقے کے لاکھوں لوگوں کی خواہشات کے برعکس کوئی بھی یکطرفہ اقدام تنازعے کی نوعیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کی طرف سے راولپنڈی میں جاری ایک بیان کے مطابق بری فوج کے سربراہ کا یہ بیان ممتاز امریکی تھنک ٹینکس اور میڈیا کے ارکان کے ساتھ گفتگو کے بعد سامنے آیا۔آرمی چیف نے بات چیت کے دوران علاقائی سلامتی، بین الاقوامی دہشت گردی اور جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام کو برقرار رکھنے کی اہمیت کے بارے میں پاکستان کا موقف پیش کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button