مقبوضہ کشمیر: بھارتی قابض انتظامیہ نے 12انجینئروں کو معطل کردیا
جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مودی حکومت نے کشمیریوں کو سرکاری ملازمتوں سے محروم کرنے کی اپنی جاری مہم کے دوران محکمہ بجلی کے 12انجینئروں کومعطل کر دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے ان 12انجینئروں کوجموں و کشمیر سول سروسز رولز1956کے آرٹیکل 33کے تحت تادیبی کارروائی کرتے ہوئے معطل کیا ہے جو کہ کم ریونیو کلیکشن سے متعلق ہے ۔ قابض انتظامیہ کی طرف سے معطل کئے گئے کشمیر پی ڈی سی ایل اور جموں پی ڈی سی ایل کے انجینئروں میں گلزار احمد خان انچارج سب ڈویژن بڈگام، شیخ مصطفی حسین انچارج سب ڈویژن ایم آر گنج، فاروق رینا انچارج سب ڈویژن کنگن، رجنیش شرما سب ڈویژن دھرمی، ونود کمار انچارج سب ڈویژن رام کوٹ، کٹھوعہ سشیل انگرال اے ای ای سب ڈویژن ریاسی، سندیپ کمار اے ای ای سب ڈویژن پونی، وسیم اتو جے ای شیخ باغ سرینگر، کوثر شفیع نشاط سرینگر، کلدیپ کچرو شیخ باغ سرینگر، محمد عمران کھوڑواور روف مقبول رعناواری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ مقبوضہ علاقے میں کشمیری عوام کوبجلی کے شدید بحران کا سامنا ہے اور انہیں رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری کے اوقات میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔KMS-12/Y