خراج عقیدت

شہید مزاحمتی رہنما عبدالمجید ڈار کو ان کی برسی پرشاندار خراج عقیدت

download (10) اسلام آباد: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما الطاف احمد بٹ نے معروف مزاحمتی رہنما عبدالمجید ڈار کو ان کی 21ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالمجید ڈار کو نامعلوم حملہ آوروں نے2003میں آج کے دن سوپور قصبے میں ان کے گھر کے باہرشہید کر دیا تھا۔ الطاف احمد بٹ نے اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا کہ شہید عبدالمجید ڈار نے کشمیر کی تحریک آزادی میں اہم کردار ادا کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہدا ء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔ الطاف بٹ نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے بھارت سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 23مارچ 1940کی تاریخی قرارداد پاکستان کے تناظر میں مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جاری تحریک آزادی تحریک پاکستان کا تسلسل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button