پاکستان

پاکستان کی طرف سے کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار پراظہار تشویش

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار پر ایک بارپھر تشویش ظاہر کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوان کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ان میں سے بہت سے لوگ جیلوں میں غیر انسانی حالات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں پر ہجوم قیدیوں والے سیلوں میں قید کرنا، علاج معالجے کی ضروری سہولتوں سے انکار اور مناسب کارروائی کے بغیر مسلسل حراست میں رکھنا شامل ہے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہم بھارتی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ تمام سیاسی قیدیوں، کارکنوں اور انسانی حقوق کے محافظوں کے خلاف من گھڑت الزامات ختم کریں اور انہیں فوری طور پر رہا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کیلئے اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز نے بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں پر بھی تحفظات کااظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں متعدد شہری جاںبحق ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کچھ برس قبل ایک بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیاتھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کی طرف سے پاکستان میں چمپیئن ٹرافی میں شرکت نہ کرنے پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کرکٹ پر کوئی پس پردہ بات چیت نہیں ہورہی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button