بھارت

بھارتی پیراملٹری بی ایس ایف نے پانچ دنوں میں 3بنگلہ دیشیوں کوگولی مارکر ہلاک کردیا

Indian BSF kills 3 Bangladeshis in five days

لا لمونرہٹ: بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکیورٹی فورس نے لالمونرہٹ سرحدپر ایک اور بنگلہ دیشی شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے جس سے گزشتہ پانچ دنوں میں بی ایس ایف کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بنگلہ دیشی شہریوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کی صبح لالمونر ہٹ کے علاقے کالی گنج میں سرحد پر بی ایس ایف کی فائرنگ سے ایک بنگلہ دیشی شہری ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ بی ایس ایف نے 42سالہ مرلی چندر کو 26مارچ کو اسی علاقے میں 20سالہ لٹن میا کے قتل کے چار دن بعد ہلاک کیا ۔بنگلہ دیش کے بارڈر گارڈز کے مطابق بی ایس ایف کے چتراکوٹ کیمپ کی ایک گشتی ٹیم نے سرحد پر کچھ بنگلہ دیشی مویشی تاجروں پر فائرنگ کی جس سے مرلی چندر ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ لاش کو پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے اور بی ایس ایف کو ایک خط بھیجا گیا ہے۔زخمیوں کو بنگلہ دیش کے اندر لایا گیا تو اہل خانہ نے انہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔مرلی رنگپور جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔اس سے قبل 26مارچ کو بی ایس ایف نے دو بنگلہ دیشی نوجوان 20سالہ لٹن میا اور 32سالہ الامین کو نوگائوں اور لالمونرہٹ میں گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button