مودی حکومت نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن انتخابی مہم شروع کردی
نئی دلی: بھارت میں آئندہ لوک سبھاانتخابات میں کامیابی کے لیے مودی حکومت نے اپنی ہندوتوا بھارتیہ جنتاپارٹی کو بہترین ثابت کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر گمراہ کن انتخابی مہم شروع کردی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہم کے تحت انتخابی فائدے کیلئے بی جے پی مختلف ویڈیوز اور میسیجز کے ذریعے بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔بھارتی صحافیوں کے مطابق ٹیکنالوجی کو ہتھیار بنا کر بی جے پی اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے ۔دوسری جانب بھارت میں بی جے پی اپوزیشن کیخلاف بھی انتقامی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔بی جے پی بدعنوانی کے الزامات لگا کر اپوزیشن جماعتوں پر دبا ئوڈال رہی ہے جس کے نتیجے میں نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال سمیت متعدد سیاستدان جیل میں ہیں۔بھارتی صحافیوں نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب میڈیا کی حکمت عملی کا ایک حصہ ہے جس سے ملک بھر میں یہ تاثر پیدا ہوتا ہے کہ مودی ہندوستان کو آگے لے جانا چاہتے ہیں تاہم حقائق اس کے برعکس ہیں۔