خصوصی رپورٹ

کشمیری بھارتی تسلط میں ایک اور عید منانے پر مجبور، نظر بند ، لاپتہ کشمیریوں کے اہلخانہ انکی گھر واپسی کے منتظر

PA-44804189.max-760x504سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ ہزاروں لاپتہ اور جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کے اہلخانہ اپنے پیاروں کی گھروں کو واپسی کے انتظار میں ایک اور عید منانے پر مجبور ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر زبیر احمد، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین سمیت سول سوسائٹی کے ارکان نے سرینگر میں ایک مشترکہ بیان میں کہ بھارتی فورسز نے آٹھ ہزار کے لگ بھگ کشمیری لاپتہ کیے ہیں جبکہ اس وقت ہزاروں کشمیری جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ وحشیانہ بھارتی کاررائیوں نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو غیر قانونی بھارتی تسلط میں بے انتہا مسائل و مشکلات کا سامنا ہے لیکن اسکے باوجود وہ آزادی کے اپنے مطالبے پر سمجھوتہ کرنے پر ہرگز تیار نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے دیگر حقوق کے ساتھ کشمیریوں کے مذہبی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے۔
سول سوسائٹی کے ارکان نے کہا کہ کشمیریوں کی حقیقی عید اسی وقت ہو گی جب وہ بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کر لیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button