خصوصی رپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری

اسلام آباد 28 جنوری(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی ریاستی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے۔ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے5اگست 2019کو مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد نہتے کشمیریوں پر مظالم میں تیزی لائی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے آج جاری کی گئی یک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی کی فسطائی حکومت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ان پر ہر طرح کا جبروستم روا ہوئے ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے روز بے گناہ لوگوں کا قتل، اغوا، تشدد، املاک کی مسماری اور خواتین کے بے حرمتی کے واقعات دیکھنے میں آتے ہیں۔
رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ مودی حکومت کی ہندو توا حکومت نے بھارتی فورسز کو کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم ڈھانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور قابض فورسز علاقے میں بڑے پیمانے پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرکے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے کی دھجیاں اڑا رہی ہیں۔
کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی حکومت اپنے ہندو توا ایجنڈے کو نافذ کرنے کے لیے ہرہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے اور اس کی پالیسیاں جنوبی ایشیا میں امن کے لیے بہت بڑا خطرہ ہیں ۔
رپورٹ میں کہا گیاکہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی سنگین صورتحال پر خاموش رہنے کے بجائے علاقے میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button