خصوصی رپورٹ

بھارتی فوجیوں نے جولائی میں 20 کشمیری شہید کیے

WhatsApp Image 2024-08-01 at 9.07.37 AMسرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جولائی میں 20 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میںکہا گیا کہ ان میں سے چھ افراد کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اور دو بچے یتم ہوئے ہیں۔
گزشتہ ماہ حریت رہنما مشتاق الاسلام ، کشمیری وکلا ءایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا، ایڈووکیٹ میاں مظفر اور ایڈووکیٹ محمد اشرف بٹ سمیت 216کشمیریوںکو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے بہت سوں کے خلاف ”پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور یو اے پی اے“ جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فوجیوں نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی 237 کارروائیوں کے دوران تین مکا ن تباہ کیے۔بھارتی فورسز کی طرف سے اس عرصے کے دوران طاقت کے وحشیانہ کے استعمال کے نتیجے میں ایک درجن کے قریب افراد زخمی ہوئے ۔WhatsApp Image 2024-08-01 at 9.07.27 AM

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button