خصوصی رپورٹ

بی جے پی حکومت کشمیری نظربندوں کو ظالمانہ سلوک کانشانہ بنا رہی ہے،رپورٹ

bjo-logo-with-modiاسلام آباد10 اپریل (کے ایم ایس)نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کی فرقہ پرست بھارتی حکومت غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو انتہائی ظالمانہ سلوک کا نشانہ بنا رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوتوا بی جے پی حکومت کشمیری نظربندوں کو کشمیر کاز کے تئیں ان کے عزم کو کمزور کرنے کے لیے اپنے گھروں سے سینکڑوں ہزاروں میل دور دراز کی بھارتی جیلوں میں منتقل کر رہی ہے۔
رپورٹ میں ڈاکٹر قاسم فکتو سمیت ایک ہزار سے زائد سیاسی قیدیوں کی مقبوضہ علاقے کی جیلوں سے مختلف بھارتی جیلوں ہریانہ، پنجاب، تہاڑ جیل دہلی اور اتر پردیش وغیرہ میں منتقلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ان نظر بندوںکو جیلوںمیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نظر بندوں کی دور درا ز کی بھارتی جیلوںمیں منتقلی بھارتی سپریم کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے جن میںنظر بندوں کو اپنے گھروں کی قریب ترین جیلوں میں رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ دور دراز کی جیلوںمیں ہونے کی وجہ سے نظر بندوں کے اہلخانہ انکے ساتھ ملاقات سے قاصر رہتے ہیں کیونکہ اپنے پیاروں سے ملاقات کیلئے سینکڑوں ہزاروں میل کا سفر کرنا انکے لیے آسان نہیں ہوتا۔رپورٹ میں کہاگیا کہ نظربندوں اور انکے اہلخانہ کو اس بہیمانہ سلوک کا نشانہ بنانا عالمی قوانین اور اصول و ضوابط کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔
رپورٹ میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button