بھارت

بھارتی فضائیہ آپریشن میں حصہ لینے والے عملے کو ہلکی بلٹ پروف جیکٹس فراہم کررہی ہے

LCH_Prachand_Helicopterچندی گڑھ: بھارتی فضائیہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور دیگر آپریشنز میں حصہ لینے والے عملے کونئی بلٹ پروف جیکٹس فراہم کررہی ہے جو موجودہ جیکٹس کے مقابلے میں ہلکی اور پہننے میں زیادہ آرام دہ ہونگی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فضائیہ نے ہلکے بلٹ پروف جیکٹس کو تیارکرنے کے لئے متعلقہ کمپنیوں سے بات چیت شروع کردی ہے جو فضائی عملے کو پرواز کے دوران چھوٹے ہتھیاروں سے لگنے والی آگ اور زمین پر جنگ کے دوران مناسب تحفظ فراہم کریں گی۔ موجودہ جیکٹس جن کا وزن 6.5کلو گرام ہے،بھاری اور فضائی عملے کے لیے پرواز کے دوران پہننا مشکل ہے۔ اس کے علاوہ، انہیں گولہ بارود اور دیگر سامان کے لیے جیکٹ کے اوپر ایک الگ ٹیکٹیکل بنیان پہننی پڑتی ہے۔ اس طرح کی کارروائیوں میں تعینات ہر رکن کو نئی بلٹ پروف جیکٹ فراہم کی جائے گی۔ جیکٹ کا ڈیزائن ایسا ہوگا جو بھارت کے موسمی حالات کے لیے موزوں ہونے کے علاوہ پرواز کے دوران ہوائی جہاز کے عملے کی نقل و حرکت میں رکاوٹ نہیں بنے گا اور جنگ کے دوران مناسب تحفظ فراہم کرے گا جبکہ اس میں آگ کا مقابلہ کرنے کی خصوصیات بھی ہوں گی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button