بھارت

منی پور میں تشدد جاری ہے لیکن مودی حکومت کے لیے حالات معمول کے مطابق ہیں: کانگریس

b96f2c8225نئی دہلی 06ستمبر (کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس پارٹی نے ریاست منی پور میں جاری تشدد پر نریندر مودی کی بی جے پی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس کے جنرل سیکریٹری جیرام رمیش نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا کہ نئی دہلی میں جی 20کااجلاس ہو رہا ہے جبکہ وادی امپھال کے تمام 5اضلاع اگلے 5 دنوں تک مکمل کرفیو میں رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ منی پور میں تشدد کا سلسلہ 4ماہ گزرنے کے بعد بھی جاری ہے لیکن مودی حکومت کی ڈبل انجن سرکار کے لیے منی پور میں صورتحال معمول کے مطابق ہے۔کانگریس کا یہ بیان منگل کی شام منی پور میں وادی امپھال کے پانچوں اضلاع میں مکمل کرفیو کے نفاذ کے بعد سامنے آیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button