بھارت

مودی حکومت نے ایکس پر دو لاکھ بھارتیوں کے سوشل میڈیا اکائونٹس بند کرادیئے

social-mediaنئی دلی : بھارت میں ہندوتوامودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مخالفین کے دولاکھ سے زائد اکائونٹس دہشت گردی اور نازیبا مواد پھیلانے کے الزام کے تحت بند کرادیے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ مودی حکومت نے رواں سال 26فروری سے25مارچ کے دوران بھارت میں 2لاکھ 13ہزار سے زائدایکس اکائونٹ بند کرائے ہیں۔ایک بیان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی انتظامیہ نے ایک بیان میں وضاحت پیش کی ہے ان اکائونٹس کو مختلف الزامات کے تحت موصول ہونے والی شکایات کا جائزہ لینے کے بعد کیاگیا ہے۔ اس کارروائی کے لیے X کی انتظامیہ کو 5158 شکایات موصول ہوئی تھیں۔بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ بند کئے گئے اکائونٹس سے بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق اور نازیبا مواد اپ لوڈ کیا جارہا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button