بھارت

مودی اور امیت شاہ کریمنل گینگ کی قیادت کر رہے ہیں، سی پی آئی

382306-modi-shahحیدرآباد: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی) نے کہا ہے کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت تباہ ہو گیا ہے اور جمہوریت خطرے میں پڑ گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی پی آئی کے قومی سیکرٹری ڈاکٹر کے نارئنا نے پارٹی کے 99یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی خطرناک نظریات کے ساتھ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کی حکومت سب سے زیادہ مجرمانہ ہے اور مودی اور امیت شاہ کریمنل گینگ کی قیادت کر رہے ہیں، ملک کی دولت اور اثاثہ جات اڈانی کے حوالے کر دیے گئے ہیں ، بی جے پی بائیں بازو کی جماعتوں کے خلاف ملک میں گمراہ کن مہم چلا کر انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم ملکی دستور کو ایک منظم سازش کے تحت نقصان پہنچا رہے ہیں ، تعلیمی نظام کو زعفرانی رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت دستور کو ختم کر کے مودی دستور متعارف کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button