ناگالینڈ کے 6اضلاع میں لوک سبھا انتخابات کا مکمل بائیکاٹ
کوہیما:بھارتی ریاست ناگالینڈ کے چھ مشرقی اضلاع میں لوگوں نے الگ ریاست کے اپنے مطالبے کے حق میں بھارتی لوک سبھا انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا اور پولنگ اسٹیشن ویرانی کا منظر پیش کرتے رہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اگرچہ پولنگ کے دن ریاست میں صورتحال پرامن تھی تاہم لوگوں نے خود کو پولنگ اسٹیشنوں سے دور رکھا اور صرف ضلعی انتظامیہ اور دیگر ہنگامی سروسز اہلکاروں کے سوا کسی بھی شخص کو پولنگ مراکز کے قریب نہیں دیکھاگیا۔ناگالینڈ کے ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر آوا لورنگ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کیلئے انتخابی عملے کو ریاست کے چھ اضلاع کے 738پولنگ اسٹیشنوں میں تعینات کیاگیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 11بجے تک زیرو ٹرن آئوٹ ریکارڈ کیاگیا اور پولنگ شام 4 بجے ختم ہو نے تک یہ صورتحال جاری رہی ۔یہ اضلاع سات ناگا قبائل چانگ، کونیاک، سنگتم، فوم، یم کھیونگ، خیامن ینگان اور تکیر کازیر کنٹرول ہیں۔ ان قبائل کو علیحدہ ریاست کے اپنے مطالبے کی ایک مقامی سمی قبیلے کی حمایت بھی حاصل ہے۔ایسٹرن ناگالینڈ پیپلز آرگنائزیشن نے جو علاقے کی سات قبائلی تنظیموں کی ایک اہم تنظیم نے 5مارچ کوپورے مشرقی ناگالینڈ کی حدود میں18اپریل بروزجمعرات کو شام 6 بجے تک کیلئے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کابھی اعلان کیاتھا۔یہ تنظیم 2010سے علیحدہ ریاست کا مطالبہ کر رہی ہے۔