مقبوضہ جموں و کشمیر

اسرائیلی فوج نے سرکاری ایکس اکائونٹ پر جاری نقشے میں جموں وکشمیراوراروناچل پردیش کو چین کاحصہ دکھایا

WhatsApp Image 2024-04-17 at 8.38.41 PMاسلام آباد: اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک نقشے میں غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموںو کشمیر اور بھارتی ریاست اروناچل پردیش کو چین کا حصہ دکھایاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسرائیلی وار روم کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سرکاری اکائونٹ پر جاری کئے گئے نقشے میں غیرطورپر زیر قبضہ جمو ں وکشمیر اور ریاست اروناچل پردیش کو چین کا حصہ دکھایاگیا ہے ۔اسرائیلی وار روم نے یہ نقشہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی میزائلوں کی صلاحیتوں سے متعلق ایک پوسٹ میں جاری کیاگیاہے۔
واضح رہے کہ جموںو کشمیراقوام متحدہ کا تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اس پر سلامتی کونسل کی متعدد قراردادیں بھی موجود ہیں جن میں اس تنازعے کو کشمیریوں کو انکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے کے ذریعے حل کرنے پر زوردیاگیا ہے ۔ چین بھارتی ریاست اروناچل پردیش کو اپنا علاقہ تسلیم کرتا ہے ۔

WhatsApp Image 2024-04-17 at 8.38.42 PM

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button