کشمیری حریت پسند نور الدین اسلام آباد کے ہسپتال میں انتقال کرگئے
اسلام آباد :غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے دلنہ سے تعلق رکھنے والے کشمیری حریت پسندنور الدین عرف سیف الاسلام اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں انتقال کرگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ماسٹر نورالدین خان نے اپنی زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لئے وقف کی تھی ۔ وہ آج کل پاکستان کے ٹیکسلا شہر میں قیام پذیر تھے۔انہوں نے کشمیر یونورسٹی سے گریجویشن کی تھی اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بھی فارغ التحصیل تھے۔مرحوم 1990سے تحریک آزادی کشمیر کیساتھ وابستہ تھے اوربھارتی مظالم سے بچنے کیلئے پاکستان ہجرت کی۔وہ شوگر اور بلند فشار خون کے عارضوںمیں مبتلا تھے۔ان کی طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہوں نے آج رات داعی اجل کو لبیک کہہ دیا۔ انہوں نے اپنے پیچھے ایک بیوہ ،دو بیٹیاں اور بیٹا سوگوار چھوڑے۔ان کی تدفین آج اسلام آباد میں کی جائے گی۔