مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: نامعلوم مسلح افراد نے غیر کشمیری دکاندار کو ہلاک کردیا

بھارتی فوجیوں نے دو نوجوان گرفتار کر لیے

istockphoto-1481911104-612x612

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک غیر کشمیری دکاندار کو گولیاں مار ک ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے رہائشی راجہ شاہ کو ضلع کے علاقے بیچ بہاڑہ میں گولیاں مار دی گئیں جس کے نتیجے میں وہ شدیدزخمی ہوا ۔ اسے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی جو آخری اطلاعات تک جاری تھی۔ہلاک ہونے والا شخص دکاندار تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
دریں اثناءبھارتی فوجیوں نے بیچ بہاڑہ میں ہی محاصرے اور تلاشی کی ایک اور کارروائی کے دوران دو نوجوان گرفتار کر لیے۔ فوجیوں نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے ان سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button