بھارت

” بی جے پی“ کی حکومت نسل پرست، فاشسٹ اور ظالم ہے،پرینکا گاندھی

priyanka ghandiتھروسور(کیرالہ): انڈین نیشنل کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نسل پرست، فاشسٹ اور ظالم ہے جو ملکی دستور کی بدلنے کی باتیں کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے ریاست کیرالہ کے علاقے تھروسور میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا کہ مودی حکومت صرف اپنے دوستوں کے فائدے کیلئے کام کر رہی ہے ، سرکاری ایجنسیوں کا استعمال کرے ہوئے حکومت سے ناراض لوگوں کی آواز دبائی جا رہی ہے ، عدلیہ کو دھمکایا جا رہا ہے۔
انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی ایما پر ریاستی حکومتوں کی خرید وفروخت ہورہی ہے ، عوام کو ملکی معیشت کے حوالے سے جھوٹے اعداد وشمار دیئے جا رہے ہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے، عام آدمی اپنا گھر چلانے کیلئے پریشان ہے۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ اب عوام کیلئے جاگنے کا وقت آگیا ہے، ملک میں ایک بڑی جنگ جاری ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ بی جے پی والے دستور بدلنے کی بات کر رہے ہیں جو ہماری آزادی کے رہنماﺅں نے اپنے خون سے لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناانصافیوں کیخلاف آواز اٹھانے والوں کو ہراساں کیا جاتاہے ، ان پر بے بنیاد الزامات عائدکیے جاتے ہیں اور جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button