مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : تین اضلاع یں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے بانڈی پورہ، کپواڑہ اور گاندربل اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کشمیر ڈویژن کے تین اضلاع کیلئے درمیانے درجے کے برفانی تودے کی وارننگ جاری کی ہے۔ادارے نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بانڈی پورہ، کپواڑہ اور گاندربل کے اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ ہے۔ ان علاقوں کے رہائشی لوگوں کو کہاگیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور آئندہ احکامات تک متعلقہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔