آزاد کشمیر

اسلام آباد:جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد

JI conferenceاسلام آباد:
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کشمیر کانفرنس اسلام آباد میں منعقد کی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ غزہ اور کشمیر اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں لیکن کشمیری تمام تر مشکلات کے باوجود استقامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور فسطائی مودی حکومت دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کچلنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کشمیری قیادت کو یقین دلایاکہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی امن کیلئے کشمیر اور فلسطین کا حل ناگزیر ہے۔جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ کشمیری اپنا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت ضرور حاصل کر کے رہیں گے۔ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاںنہیں جانے دیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کا خون ایک دن ضرور رنگ لائے گا اور وہ بھارتی تسلط سے ضرور آزادی حاصل کر لیں گے ۔سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب اور سابق وزرائے اعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی اورسردار عتیق احمد خان نے کہاکہ ہم ہر فورم پرمسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں گے اور ہم سب متحد ہیں اور سبھی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پر قومی پالیسی تشکیل دینی چاہیے ۔دیگرمقررین نے او آئی سی کے تمام ممالک سے بھارت کامعاشی بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔، انہوں نے کہاکہ کشمیری قیادت کو عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے اپنی جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا۔ بیرون ملک کشمیریوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔حریت رہنماء غلام محمد صفی نے کہاکہ حق خودارادیت ہی وہ پوائنٹ ہے جس پر سب ایک ہو سکتے ہیں۔کانفرنس کے دیگر مقررین میں خالد خورشید، ،عبدالرشید ترابی ، حسن ابراہیم،مولانا امتیاز صدیقی، مولانا سعید یوسف، ملک محمدحنیف ، مولانا عطاللہ شہاب، کشمیری حریت رہنماء ڈاکٹر غلام نبی فائی، محمود احمد ساغر اور غلام محمد صفی، کشمیر نور الباری، مشتاق احمد ، راجہ جہانگیر خان،، تحریک کشمیر یورپ اور برطانیہ کے صدور محمد غالب اور راجہ فہیم کیانی، منظور قادر ڈار، نبیلہ ایوب، شائستہ صفی، محمد الطاف بٹ ،مزمل ٹھاکر، نذیر احمد قریشی، ظفر قریشی،امجد چوہدری اور دیگرشامل تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button