بھارت

مودی جی کے 10سالہ دور میں لوگوں کی مشکلات میں ہی اضافہ ہوا ہے : پرینکا گاندھی

بریلی:
بھارت میں کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے مودی کی بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے اورنریندر مودی کے دس سالہ دور اقتدار میں لوگوں کی مشکلات میں ہی اضافہ ہوا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے رائے بریلی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بیروزگاری 45 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ،مہنگائی عروج پر ہے، کاشتکاری کے اخراجات بڑھ گئے ہیں، کسان ،خواتین اور نوجوان پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی کے دس سالہ دور اقتدار میں عوام کی زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑا بلکہ انکی مشکلات کئی گنا بڑھ گئی ہیں ۔پرینکا گاندھی نے کہاکہ مودی جی نے اپنے 10 سال میں یہی کچھ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی حکومت صرف بڑے لوگوں کے قرض معاف کر رہی ہے جبکہ ایک غریب کسان 50 ہزار روپے کا قرض ادانہ کرنے پر خودکشی کر رہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button