مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں بجلی کی قلت اور بلوں میں اضافے کے خلاف احتجاج

Congress leader, Taranjit Singh Tonyجموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس رہنما ترنجیت سنگھ ٹونی نے جموں میں بجلی کی قلت اور بلوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین سب ڈویژنل مجسٹریٹ آر ایس پورہ کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے اور بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ ترنجیت سنگھ ٹونی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے سرحدی علاقوںمیں کسانوں اور عام لوگوں کی زندگیوں پرپڑنے والے شدید اثرات کو اجاگرکیا۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف کسانوں کو مالی پریشانیوں کا سامنا ہے اوردوسری طرف محکمہ بجلی نے بلوں میںغیر متوقع طور پر اضافہ کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ کسانوں کوپہلے ہی بھاری بل موصول ہوتے تھے، جو اب 200فیصد تک بڑھ چکے ہیں اور وہ ناقابل برداشت ہیں۔ کانگریس رہنما نے متعلقہ محکمے پر زور دیا کہ دھان کا سیزن ختم ہونے تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button