بھارت

ممبئی :الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی پوجا کرنے پر آزاد امیدوار کے خلاف مقدمہ درج

WhatsApp Image 2024-05-21 at 7.45.03 PMممبئی:بھارتی ریاست ممبئی میں پولیس نے لوک سبھا کے حلقہ انتخاب ناسک سے آزاد امیدوار شانتی گیری مہاراج اور ان کے چار کارکنوں کے خلاف پولنگ بوتھ پر الیکٹرانک ووٹنگ مشن کی پوجا کرنے پرمقدمہ درج کرلیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے آزاد امیدوار شانتی گیری مہاراج اور ان کے چار کارکنوں کے خلاف لوک سبھا انتخاب کے پانچویں مرحلے کے دوران پیر کو ایک پولنگ بوتھ پر الیکٹرانک ووٹنگ مشن کی پوجا کرنے اور پمفلٹ تقسیم کرنے پر مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس نے چاروں کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے لیکن شانتی گیری مہاراج ابھی تک گرفتار نہیں ہو ئے ہیں۔آزاد امیدوار شانتی گیری مہاراج اپنے کارکنوں کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ بوتھ پہنچے تھے اورانہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشن کی ہندو بھگوان کی پھول چڑھاکرپوجا کی تھی ۔پوجا کے بعد انہوںنے پولنگ اسٹیشن پر ہی اپنے انتخابی نشان کے پمفلٹ تقسیم کئے تھے۔الیکشن کمیشن نے اس معاملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری ہونے کے بعدپولیس کو شانتی گیری مہاراج کے چار کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انکی گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button