بھارت

بھارتی سپریم کورٹ نے مبہم انتخابی فنڈنگ کے نظام کو غیر آئینی قراردیدیا

Suprem court of India1نئی دلی: بھارتی سپریم کورٹ نے مبہم انتخابی فنڈنگ کے نظام الیکٹورل بانڈز نامی سسٹم کو غیر آئینی قرار دے دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سپریم کورٹ نے 7 سال پرانے الیکٹورل بانڈز نامی سسٹم کوختم کرنیکا حکم جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ انتخابات کی فنڈنگ کا مبہم نظام الیکٹورل بانڈ سسٹم ووٹرز کے معلومات تک رسائی کے حق کے خلاف ہے۔ ووٹرز کو سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کے بارے میں جاننے کا حق ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ الیکٹورل بانڈز کے تحت مختلف افراد اور کمپنیاں سیاسی جماعتوں کو اپنی شناخت ظاہر کئے بغیر بنا کسی حد کے فنڈز دے سکتی تھیں ،جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔
واضح رہے کہ الیکٹورل بانڈ سسٹم کو ملک کی سب سے بڑی عدالت کی طرف سے غیر آئینی قرار دینا مودی حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہو گا کیونکہ بی جے پی حکومت اس نظام سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والی جماعت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button