نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ پرپولیس حملے کی چوتھی برسی کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شرکا ء نے بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت کی فرقہ پرست سیاست پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور جعلی مقدمات میں جیلوں میں نظر بند اپنے ساتھی طلباء کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین نے جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ سی اے اے اور این آر سی مخالف مظاہروں کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے موم بتیاں جلائی گئیں اور حکام پر زور دیا گیا کہ وہ انصاف کے لئے جدوجہد کرنے والوں پر ظلم نہ کریں۔اس موقع پر انسانی حقوق کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹوں کے تنقیدی اقتباسات پڑھے گئے جن میں سی اے اے-این آر سی مظاہروں کے دوران بی جے پی حکومت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کیاگیا ہے۔ صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرنے کے لئے واقعے میں زخمی ہونے والے طلبا ء کی تصاویربھی دکھائی گئیں۔