مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: ہائیکورٹ نے کشمیری نوجوان کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ہائیکورٹ نے ایک کشمیری نوجوان کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دے دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جسٹس پونیت گپتا کی بنچ نے ضلع شوپیاں کے رہائشی سرتاج احمد نائیک کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انکی رہائی کا حکم دیا۔ سرتاج احمد نائیک کی نظر بند ی کا حکم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شوپیاںنے28جون2022کو جاری کیا تھا۔