مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں بھارتی فوجی زخمی
جموں 21اگست(کے ایم ایس)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔
بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ بارودی سرنگ اس وقت پھٹ گئی جب بھارتی فوجیوں کا ایک گروپ کنٹرول لائن قریب نوشہرہ کے علاقے میں گشت کر رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی فوجی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کہ کنٹرول لائن کے علاقوں میں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جو کبھی کبھی بارشوں سے بہہ جاتی ہیں جس کے نتیجے میں اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں۔