آزاد کشمیر

کوٹلی:پاکستان اور کشمیر کے دفاع واستحکام کیلئے وارثان منبر اورمحراب متحدہیں ، مقررین قومی کانفرنس

KMS Bannerکوٹلی:
کوٹلی میں علمائے کرام اور ممتاز مشائخ نے کہاہے کہ پاکستان و کشمیر کے دفاع اوراستحکام کیلئے وارثان منبر اورمحراب متحدہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کوٹلی میں ” منبر ومحراب کا کردار اور علما و مشائخ کی ذمہ داریاں”کے عنوان سے قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام اور ممتاز مشائخ نے کہا کہ پوری قوم کو اتحاد و یگانگت کا پیغام دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے سے تنازعات کو ختم کر کے افہام و تفہیم کو فروغ دیا جائے۔مقررین نے کہاکہ آزادجموںو کشمیر کی خوشحالی کیلئے ایک جامع پالیسی وضع کی جانی چاہیے ۔ مقررین میں سابق رکن اسمبلی پیر علی رضا بخاری ، چیئرمین علمامشائخ کونسل مولانا امتیازاحمد صدیقی، ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت آزادکشمیر علامہ سید غلام یاسین گیلانی ،ضلع مفتی عبدالغفار سلفی ،ضلعی امیر جمعیت احل حدیث پروفیسر عبدالرووف بٹ، وائس چیئرمین علما مشائخ کونسل قاضی محمد سہیل قریشی ، علامہ محمد طاہر ،سید محمودشیرازی ،علامہ عبد العزیز نورانی، علامہ مظفر اقبال نقشبندی،مفتی علامہ حبیب اللہ راسخ،مفتی ارشد رضو اور دیگر شامل تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button