بھارت

نئی دلی میں حکومت سازی کیلئے واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکام بی جے پی کی مشکلات بڑھ گیں

اتحادی جماعتوں کے بڑے بڑے مطالبات سے بی جے پی کو شدید مشکلات کاسامنا

modi allieds 2جے ڈی یو اور ٹی ڈی پی نے اگنی ویر اسکیم ، یکساں سول کوڈ کی منسوخی کے علاوہ اہم وزارتیں مانگ لیں

نئی دلی:
بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں حکومت سازی کیلئے واضح اکثریت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد بھارتیہ جنتاپارٹی کانیشنل ڈیموکریٹک الائنس میں شامل دیگر اتحادی جماعتوں پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ اتحادی جماعتوں کے مطالبات سے بی جے پی کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بی جے پی لوک سبھا انتخابات میں صرف 240نشستیں ہی جیت سکی ہے جبکہ حکومت سازی کیلئے 272ارکان کی حمایت درکارہے۔ نئی دلی میںحکومت سازی کیلئے بی جے پی کااپنی اتحادی جماعتوں پر انحصار بڑھ گیا ہے اور اتحادیوں کے بڑے بڑے مطالبات کی وجہ سے بی جے پی کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔ این ڈی اے اتحاد میں شامل جماعتیں خصوصا جنتا دل یونائیٹڈ اورتیلگو دیشم پارٹی نے بی جے پی پر دبائو بڑھانا شروع کر دیا ہے۔ جے ڈی یو کے لیڈر نتیش کمارنے حکومت سازی سے قبل نریندر مودی کی بی جے پی کو اپنے بڑے بڑے مطالبات پیش کر دیے ہیں جن میں فوج میں بھرتی کی اسکیم اگنی ویر پر نظرثانی اور یکساں سول کوڈ کی منسوخی کے مطالبات شامل ہیں ۔ دراصل یکساں سول کوڈ پر پہلے ہی بی جے پی کی اتحادی جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک موجود تھا جو اب شدت اختیار کر گیاہے۔بی جے پی کی اتحادی جماعتوں کی اکثریت اس متنازعہ قانون کے خلاف ہے جبکہ مودی حکومت کی اگنی ویر اسکیم پر بھی اتحادی جماعتوں کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔تاہم لوک سبھا انتخابات میں مرکز میں اکثریت کھونے کے بعدبی جے پی کو اتحادی جماعتوں کے مطالبات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔کیونکہ یہ متنازعہ اقدامات جنہیںمودی حکومت کی شناخت کے طور پردیکھاجاتا ہے پر بی جے پی اتحادی جماعتوں کے مطالبات ماننے سے انکار کی صورت میں نئی دلی میں حکومت بنانے سے محروم ہو سکتی ہے ۔جے ڈی یو کے نتیش کمار نے بی جے پی سے تین اہم وزارتوں کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ جے ڈی یو چار ارکان پارلیمنٹ کیلئے ایک وزارت کے فارمولے کے تحت تین وزارتوں کی دعویدار ہے کیونکہ لوک سبھا اسمبلی میں اس کے 12ارکان منتخب ہو ئے ہیں ۔نتیش کمار نے بی جے پی سے ریلوے، زراعت اور خزانہ کی وزارتوں کا مطالبہ یا ہے ۔اسی طرح تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ چندرابابو نائیڈو بی جے پی سے لوک سبھا کے اسپیکر کے علاوہ چھ اہم وزارتوں کامطالبہ کیا ہے ۔ ٹی ڈی پی این ڈی یو بی جے پی کے بعد اتحاد میں شامل دوسری بڑی جماعت ہے جس نے سب سے زیادہ نشستیں جیتی ہیں ۔ ٹی ڈی پی نے لوک سبھا کی 16نشستیں جیتی ہیں۔ اتحادی جماعتوں کے مطالبات ماننے سے انکار سے نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ اورمرکز میں حکومت بنانے سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button