مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی تک اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا: عمر عبداللہ

omer Abdullah

سرینگر : غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبد اللہ نے کہاہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں حصہ لے کراپنی تذلیل نہیں کرائیں گے بلکہ اس کے بجائے جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لئے اپنی پارٹی مہم کی قیادت کریں گے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے بی جے پی حکومت کی دو اہم اتحادی جماعتوں تلگودیشم پارٹی اور جنتا دل یونائیٹڈکو خبردارکیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے دو اہم اتحادیوں پر انحصار کو ختم کرانے کے لئے ان کے ارکان کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرے گی۔ عمرعبد اللہ کا بیان اس وقت سامنے آیا جب بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تاہم وہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئی۔نیشنل کانفرنس کے رہنما کو یقین ہے کہ بی جے پی اپنی حکومت کو مستحکم کرنے کے لئے دوسری جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کو غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے ٹی ڈی پی اور جے ڈی یوکو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیاکیونکہ بی جے پی کا ”آپریشن کنول”ماضی میں کامیاب رہا ہے۔آپریشن کنول بھارت میںایک ایسی سیاسی اصطلاح ہے جس کے تحت بھارتیہ جنتا پارٹی دوسری جماعتوں خاص طور پر اپنی اتحادیوں جماعتوں کے ارکان کو بی جے پی میں شامل ہونے یا اس کی حکومت کی حمایت کرنے پر مجبور کرتی ہے تاکہ وہ اپنی اکثریت برقرارررکھ سکے یااپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کرسکے۔ یہ اصطلاح بی جے پی کے انتخابی نشان ”کنول”سے اخذ کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button