مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض انتظامیہ نے بارہمولہ میں 53کنال اراضی سی آرپی ایف کو الاٹ کردی

download (2)سرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ضلع بارہمولہ میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو 53کنال اراضی الاٹ کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ محصولات نے ضلع بارہمولہ کے علاقے کچہامہ میں53کنال اور تین مرلہ اراضی سی آرپی ایف کو منتقل کر دی ہے۔ علاقے پر مسلط بھارتی گورنر کی سربراہی میں نام نہاد انتظامی کونسل نے 07جون کو ایک اجلاس میں اس کی منظوری دی تھی۔یہ زمین تین کروڑ 44 لاکھ روپے کی ادائیگی کے عوض جنرل فنانشل رولز 2017کے رول 310کی دفعات کے تحت پیرا ملٹری فورس کو منتقل کر دی گئی ہے۔ ریگولیشن اینڈ مینجمنٹ ایکٹ2010 کے مطابق سی آرپی ایف منتقلی کے حکم سے 30دنوں کے اندر زمین کا قبضہ لے لے گی اور زمین کو تین سال کے اندر استعمال میں لایا جائے گا۔ایسا نہ کرنے کی صورت میں زمین حکومت کو واپس کر دی جائے گی۔ واضح رہے اگست 2019ء میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد ہزاروں کنال اراضی پر بھارتی فورسز نے قبضہ کیاہے۔ اس سے پہلے مقبوضہ جموں وکشمیر میں کوئی غیر کشمیری زمین یا جائیداد خرید نہیں سکتا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button