مقبوضہ جموں و کشمیر

پاک فوج کے سربراہ کا بیان کشمیریوں کے جذبات کا عکاس ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

download (4)سرینگر:  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے جموںوکشمیر کے بارے میں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے محکوم کشمیریوں کے جذبات کا عکاس قرار دیا ہے۔ جنرل سید عاصم منیر نے گزشتہ روز رسالپور میں پاکستان ائیر فورس کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پوری دنیا کی خاموشی وہاں گونجنے والی آزادی کی آواز کو ہرگز دبا نہیں سکتی۔“انہوںنے مزید کہا ” ہمیشہ یاد رکھیں کہ سچائی میں طاقت ہے جبکہ جھوٹ کبھی طاقتور نہیں ہوسکتا“۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ پاک فوج کے سربراہ کا بیان بھارت کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ وہ کشمیر پر جھوٹ بولنا بند کرے، کیونکہ جموںو کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ خطہ ہے جس کی حتمی حیثیت کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 76برس سے اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور انہیں یہ حق دیے بغیر خطے میں پائیدار امن و سلامتی ہرگز ممکن نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ۔انہوںنے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ کا بیان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پورا پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ترجما ن نے کہا کہ کشمیری بھارت کے ساتھ ہرگز نہیں رہنا چاہتے اور وہ اسکے غیر قانونی تسلط سے آزادی کیلئے قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں ، بھارت کو چاہیے کہ وہ ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل ترک کر کے جموںوکشمیر سے فوجی انخلا کرکے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خطے میں استصواب رائے کے انعقاد کیلئے ماحول کو سازگار بنائے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی جبر و استبداد کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈالے۔ دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں غلام محمد خان سوپوری، ایڈووکیٹ ارشد اقبال، محمد سلیم زرگر، خواجہ فردوس، سید بشیر اندرابی، مولانا مصعب ندوی، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، حفضہ بانو، فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، محمد مصیب وانی، ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل، عبدالصمد انقلابی امتیاز ریشی اور دیگر نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں جنرل سید عاصم منیر کے بیان کو سراہتے ہوئے اسے کشمیریوں کے جذبات کا عکاس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی فوج کے جبر وستم کا سامنا ہے اور وہ پاک فوج کو اللہ تعالیٰ کے بعد اپنا سب سے بڑا محافظ سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شامل ہونا کشمیریوں کا ایک دیرینہ خواب ہے جو ایک روز ضرور پورا ہو گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button