خصوصی دن

غیر قانونی بھارتی قبضے کا شکار کشمیریوں کیلئے ”انصاف کا عالمی دن“ بے معنی

download (5)اسلام آباد: آج ” عالمی یوم انصاف “منایا جا رہا ہے، تاہم بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کیلئے یہ دن بے معنی ہے کیونکہ انہیں گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے مسلسل انصاف سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
آج ”عالمی یوم انصاف “ پر کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی جدوجہد کو اجاگرکرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا گیا تھالیکن 70برس سے زائد کا عرصہ گزر چکا وہ اس حق سے محروم ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں متعدد قراردادیں پاس کی ہے جن پر بھارت نے بھی دستخط کر رکھے ہیں لیکن وہ کشمیریوں کو یہ حق دینے کے بجائے انکی جدوجہد کو طاقت کے بل پر دبانے کی کوشش کر رہا ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیریوں کو اس وقت بڑے پیمانے بھارتی فوجی جبر کا سامنا ہے، بھارت نے اپنی فورسز کو نہتے کشمیریوں پر مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور قابض فورسز اہلکار مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے آزادی کے مطالبے کی پاداش میں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو تختہ دار پر لٹکایا جبکہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ڈاکٹر حمید فیاض، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، ایاز محمد اکبر، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، سید شاہد یوسف، سید شکیل یوسف، مظفر احمد ڈار، غلام محمد بٹ، مولوی بشیر احمد، بلال صدیقی، ظفر اکبر بٹ، محمد یوسف فلاحی، محمد رفیق گنائی، عبدالاحد پرہ، امیر حمزہ، حیات احمد بٹ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، محمد قاسم فکتو، عمر عادل ڈار، فردوس احمد شاہ، محمد یاسین بٹ، سلیم ننہ جی، نور محمد فیاض، ظہور احمد بٹ، انسانی حقوق کے کارکن، خرم پرویز اور کئی صحافیوں سمیت پانچ ہزار سے زائد کشمیری جیلوں اور عقوبت خانوں میںبند کر رکھے ہیں۔ رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکا حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو انصاف دلانے اور جموںوکشمیر میں استصواب رائے کے انعقاد کے کیلئے کردار ادا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button