بھارت
اتر پردیش : مسلمان پولیس اہلکار کا پراسرار قتل، اہل خانہ کا تحقیقات کا مطالبہ
لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ میں ایک مسلم پولیس کانسٹیبل محمد یعقوب کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد یعقوب حادثاتی فائرنگ میں مارا گیا تاہم مقتول کے اہلخانہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ علی گڑھ کے گوانا آرا میں ایک چھاپے کے دوران سب انسپکٹر راجیو کمار کی پستول سے حادثاتی طور پر گولی نکلی جو یعقوب کے سر میں جا لگی تاہم یعقوب کے ہلخانہ نے پولیس کا موقف ردکرتے ہوئے واقعے کی شفاف تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
بھارتی رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں واقعے کی مکمل تحقیقات اور مقتول پولیس کانسٹیبل کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔