بھارت

بھوپال : بی جے پی حکومت نے ہر قسم کے جلسہ ، جلوس اور مظاہروں پر پابندی عائد کر دی

bjp banned protestبھوپال:
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت نے دارلحکومت بھوپال میں ہر قسم کے جلسہ ، جلوس ، ریلیوں اور عوامی مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھوپال کے پولیس کمشنر ہرینارائن چاری مشرا کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہاگیاہے کہ دارلحکومت میں ہر قسم کے جلسہ ، جلوس ، ریلیوں اور عوامی مظاہروں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکم نامے کے مطابق پولیس کمشنر نے انڈین سول ڈیفنس کوڈ 2023کی دفعہ 163 ایک کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے بھوپال میں دھرنادینے ، جلسہ ، جلوس اورمظاہرہ کرنے ، ریلی نکالے ، سرکاری دفاتراور عمارتوں کا محاصرہ کرنے پرپابندی عائد کی ہے ۔ کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع یا مظاہرے سے قبل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ، انٹیلی جنس اور سیکورٹی اور سول پولیس سے اجازت لینا ضروری ہوگا۔ بغیر اجازت جلسہ ، جلوس یا ریلی نکالنے پرمنتظمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button