گرفتاریاں
سرینگر : ہائیکورٹ نے چار کشمیریوں کی کالے قانون کے تحت نظر بند ی کالعدم قراردیدی
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے چار کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت نظربندی کالعدم قراردیدی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر پر مشتمل ہائیکورٹ کی یک رکنی بنچ نے فردوس احمد بٹ، شعیب مقبول شیخ، سجاد احمد س اور سالک خورشید پر لاگو کالا قانون پی ایس اے کالعدم قراردیتے ہوئے انتظامیہ کو انکی رہائی کے احکامات دیے۔
ان افراد کو بھارتی فورسز نے آزادی پسند سرگرمیوں کی پاداش میں گرفتار کیا تھا۔سرینگر اور بارہمولہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس نے2022 میں کالے قانون پی ایس اے کے تحت انکی نظر بندی کے احکامات جاری کیے تھے۔
دریں اثنا بانڈی پورہ کی پرنسپل اینڈ سیشن کورٹ کے جج امیت شرما نے ضلع میں 2012 سے غیر قانونی طور پر نظر بند ایک شخص کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔