مقبوضہ جموں و کشمیر

حیدر پورہ میں شہید ہونے والے شہریوں کے بارے میں ڈی جی پولیس کے بیان کی مذمت

سرینگر27 نومبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںانٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس نے حیدر پورہ جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے بے گناہ شہریوں کے بارے میں پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ کے بیان کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دلباغ سنگھ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ حیدر پورہ جعلی مقابلے میں شہید ہونے والے شہریوں ڈاکٹر مدثر گل، الطاف احمد بٹ اورمحمد عامر ماگری کے تعلقات عسکریت پسندوں کے ساتھ تھے۔انٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ڈی جی پولیس کے بیان کا مقصد حیدر پورہ واقعے کی تحقیقات کرنے والی تحقیقاتی ٹیم پر دباو¿ ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ انکوائری ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اس لیے ڈی جی پولیس کو تفتیش کے عمل میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔احسن اونتو نے کہا کہ قتل میں ملوث افراد تحقیقات کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں اورقابض حکام کو اس واقعے کی عدالتی تحقیقات کرانی چاہیے۔ احسن انتو نے کہا کہ ایک طرف بھارتی پولیس عام شہریوں کوشہید کر رہی ہے اور دوسری طرف اپنے گھناو¿نے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے احمقانہ بیانات جاری کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button