مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : عیدمیلاد النبی ۖ کو ورکنگ ڈے قراردینے پر قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید

سرینگر:
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کشمیر سول سوسائٹی فورم نے قابض حکام کی طرف سے عیدمیلاد النبی ۖ کے موقع پرمنگل کو عام تعطیل کے اعلان کی بجائے ورکنگ ڈے قراردینے پر سخت تشویش کااظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سول سوسائٹی فورم کے چیئرمین عبدالقیوم وانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کل 17ستمبر کوعید میلاد النبی ۖ کو ورکنگ ڈے قراردینے کا قابض انتظامیہ کااعلان کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی ہے، جوعام تعطیل نہ ہونے کی وجہ سے جشن عیدمیلاد النبی مذہبی جو ش و جذبے سے نہیں منا سکیں گے۔انہوں نے اسلامی تہواروں اور تعطیلات کی درست تاریخوں پر مشتمل سرکاری کیلنڈر جاری کرنے میں ناکامی پر بھی قابض حکام پر کڑی تنقید کی ۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی کیلنڈر قمری کلینڈر ہوتا ہے جس میں چاند کے نظر آنے یہ نہ آنے کی صورت میں تاریخیں مختلف ہو سکتی ہیں لہذا اسلامی تہواروں اور مقدس دنوں کے ساتھ سے کیلنڈر کو ایڈجسٹمنٹ کیاجاناچاہیے۔عبدالقیوم وانی نے کہاکہ قابض انتظامیہ نے عید میلاد النبی ۖ کے سلسلے میں ایک دن قبل یعنی سولہ ستمبر بروز پیر کو سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button