مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف لوگوںکا احتجاج

 

protest-01سرینگر26 اگست (کے ایم ایس)

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ضلع کے علاقے کریری بنگدرہ کے رہائشی پینے کے پانی کی فراہم میں ناکامی پر محکمہ پانی و بجلی کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔مظاہرین نے خالی برتن اٹھا رکھے تھے اور انہوںنے پانی جیسی بنیادی سہولت کی عدم فراہمی پر قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ علاقے کے لوگ آلودہ پینے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے علاقے کی سڑک پر دھرنا دیا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ انکا مسئلہ حل کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button