انسانی حقوق

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں شہری حقوق اور آزادیاں مسلسل حملوں کی زد میں

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں خاص طورپر گرمائی دارالحکومت سرینگر میں میں نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے سخت پابندیاں عائد کر دی ہیںجس سے علاقے میں شہری حقوق اور آزادیوں کے حوالے سے تشویش پیدا ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع مجسٹریٹ سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے امتناعی احکامات جاری کیے جو 23ستمبر سے 25ستمبر شام 6 بجے تک نافذ العمل ہیں۔علاقے میں جاری ڈھونگ اسمبلی انتخابات کے دوران پابندیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ حکام نے جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لوگوں کو انتخابات اور دیگرسیاسی سرگرمیوں سے متعلق جلسے یا جلوس منعقد کرنے،ان میں شرکت کرنے یا خطاب کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔یہ ان ظالمانہ اقدامات کی تازہ ترین کڑی ہے جو بی جے پی حکو مت جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کررہی ہے۔ اسی طرح کی پابندیاں پہلے بھی لگائی جا چکی ہیںجو اختلافی آوازوں کو دبانے اور بنیادی حقوق کی پامال کرنے کی واضح مثالیں ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button