مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : نام نہاد انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر سخت پابندیاں نافذ

سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل ہونیوالے ڈھونگ انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے پیش نظرسخت پابندیاں نافذ کردی گئی ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل بدھ کو نام نہاد انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 6اضلاع کی 26 نشستوں پر پولنگ ہوگی جن میں سے وادی کشمیر کے 15اورجموں کے 11حلقے شامل ہیں ۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے بڈگام ، گاندربل ،ریاسی، راجوری اور پونچھ اضلاع خصوصا سرینگر میں قابض فورسز کی بھاری نفری کی تعیناتی ، ڈرونز کے ذریعے نگرانی ، چوکیوں کے قیام اور مسافروں اور گاڑیوں کی تلاشی جیسے سخت اقدامات کئے ہیں۔ ان علاقوں میں کشمیریوں کی نقل و حمل پر نظر رکھنے اورانہیں مظاہروں اور جلوس نکالنے سے وکنے کے لئے اسٹریٹجک چوکیاں بھی قائم کی گئی ہیں جبکہ فضائی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ سخت پابندیوں ، بڑی تعداد میں بھارتی فورسز کی تعیناتی اور تلاشی کی کارروائیوں کی وجہ سے کشمیریوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button